Monday, 22 June 2026, 06:30:24 am
 

مزید خبریں

 
مبارک ثانی کیس،عدالتی فیصلے سے مخصوص حصے حذف کرنیکی درخواست منظور
August 22, 2024

 سپریم کورٹ نے مبارک ثانی کے مقدمے میں عدالت کے فیصلے سے مخصوص حصے حذف کرنے کی فوری درخواست منظور کرلی ہے ۔

 جمعرات کے روز اسلام آباد میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں عدالت عظمی کے تین رکنی بنچ نے اس حوالے سے پنجاب حکومت کی جانب سے دائر کی گئی درخواست پرسماعت کی ۔

وفاقی حکومت کی جانب سے معاملے پر دائر کی گئی ایک اضافی درخواست بھی عدالت نے منظور کرلی۔