کراچی میں آئیڈیاز 2024کے دوران پاکستان کے پہلے میری ٹائم سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کا سنگ بنیاد رکھا گیا ہے۔
چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ PMSTPمیری ٹائم سائنسز، ٹیکنالوجیز، کاروبار اور صنعتوں کی ترقی کی راہ ہموار کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ یہ اقدام پاکستان کے جی ڈی پی کو بڑھانے اور میری ٹائم سیکٹر کی بہتری کیلئے نئی راہیں کھولے گا۔
پی ایم ایس ٹی پی ملک کا پہلا میری ٹائم سائنس پارک ہے جو پاکستان کے بحری شعبے کی ترقی کے لئے محققین، صنعتوں اورحکومتی اداروں کوایک مربوط پلیٹ فارم مہیا کرے گا ۔