Tuesday, 28 January 2025, 08:56:59 am
 
حکومتی اداروں کاسمگلنگ کے خلاف کریک ڈائون جاری
November 21, 2024

ملکی معیشت کی بحالی کیلئے حکومت کا سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

گزشتہ ہفتے حکومتی اداروں نے ملک بھر سے 887 سگریٹ کے سٹاکس، 364 کپڑے کے تھان اور 0.266 ملین لیٹر ایرانی تیل برآمدکیا۔یکم ستمبر 2023 سے اب تک ملک بھر سے 13471.5 میٹرک ٹن کھاد اور 3789.64 میٹرک ٹن آٹا ، 35134.51 میٹرک ٹن چینی جبکہ 4389840 سگریٹ کے سٹاکس برآمدکئے گئے۔کریک ڈاؤن کے دوران156186 کپڑے کے تھان اور 18.22 ملین لیٹر ایرانی تیل برآمدکیاگیا۔