Thursday, 21 November 2024, 11:28:55 am
 
پاک ، چین مشترکہ جنگی مشق واریئر ایٹ کی افتتاحی تقریب
November 20, 2024

پاک فوج اور چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے درمیان پاک چین مشترکہ جنگی مشق وارئیر ایٹ کی افتتاحی تقریب آج (بدھ کو )پبی میں انسداد دہشت گردی کے قومی مرکز میں منعقد ہوئی۔

انسداد دہشت گردی کے سلسلے میں تین ہفتے طویل مشق ہر سال منعقد کی جانے والی دو طرفہ مشقوں کے سلسلے کی آٹھویں مشق ہے۔

اس مشق کا مقصد مشترکہ تربیت کے ذریعے پیشہ ورانہ مہارتوں کو نکھارنا ہے اور اس کے علاوہ دونوں ملکوں کے درمیان تاریخی فوجی تعلقات کو مزید مضبوط بنانا ہے۔

راولپنڈی کور کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل شاہد امتیاز ہلال امتیاز ملٹری اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔