Thursday, 21 November 2024, 03:25:21 pm
 
بلوچستان میں امن کی بحالی کے لیے قبائلی عمائدین اور علما کا اظہار یکجہتی
November 20, 2024

ضلع لورالائی میں آئی جی ایف سی بلوچستان ( نارتھ ) کی لورالائی کے قبائلی عمائدین و علما کرام سے ملاقات ،ملاقات میں سول انتظامیہ کے افسران اور ایف سی حکام بھی موجود تھے۔

ملاقات میں بلوچستان میں پائیدار امن کے قیام اور علاقے میں قانون کے نفاذ کو یقینی بنانے کی یقین دہانی کرائی گئی ۔

قبائلی عمائدین اور علما نے بلوچستان میں امن کے قیام میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے کلیدی کردار کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

قبائلی عمائدین نے حکومت بلوچستان اور افواج پاکستان کی جانب سے علاقے کی ترقی اور امن و امان کے قیام کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر مکمل اعتماد اور اطمینان کا اظہار بھی کیا۔

قبائلی عمائدین نے علاقے میں امن و امان کے قیام کے لیے تمام اداروں کے ساتھ بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔