Wednesday, 15 January 2025, 10:00:13 am
 
نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کی کپاس کی بوائی اور پیداوار کا ہدف ہر قیمت پر حاصل کرنے کی ہدایت
May 21, 2023

 پنجاب کے نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے کپاس کی بوائی اور پیداوار کا ہدف ہر قیمت پر حاصل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

یہ بات انہوں نے آج لاہور میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئےکہی۔

 انہوں نے کہا کہ زیادہ پیداوار حاصل کرنے والے کسانوں کو نقد انعامات دیے جائیں گے۔

 محسن نقوی نے کہا کہ کپاس کی کم از کم امدادی قیمت ساڑھے آٹھ ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔

 اجلاس میں کپاس کے کاشتکاروں کو پانی ،بیج اور کھاد سمیت ہرقسم کی سہولتیں فراہم کرنےکا فیصلہ کیاگیا۔