Tuesday, 21 January 2025, 05:18:33 pm
 
گورنر خیبرپختونخواکا ملک سے پولیو کے خاتمے کیلئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت پر زور
January 21, 2025

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ملک سے پولیو کے خاتمے کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے گزشتہ سال ملک میں پولیو کے 73 کیسز کی رپورٹس پر افسوس کا اظہار کیا۔

گورنر نے کہا کہ گورنر ہاس پشاور میں پولیو کے لیے خصوصی مشیر مقرر کیا گیا ہے اور پولیو مہم کے حوالے سے گورنر ہاس کے دروازے ہر کسی کے لیے کھلے ہیں۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں امن اور ترقی کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔