برطانوی پارلیمنٹ کے رکن عمران حسین نے کہاہے کہ برطانیہ گجرات کے قتل عام کے متعلق جو کچھ جانتا ہے وہ لازماً سامنے لے کرآئے۔دارالعلوم میں وزیراعظم کے سوالات کے سیشن کے دوران بریڈفورڈایسٹ سے تعلق رکھنے والے لیبررکن پارلیمنٹ نے بی بی سی کی دستاویزی فلم ''انڈیادی مودی کوئسچن''کے پہلے حصے میں کئے جانے والے دعوئوں کواجاگرکیااورکہاکہ برطانیہ کاخارجہ ،دولت مشترکہ اورترقی کامحکمہ ہنگاموں میں نریندرمودی کے ملوث ہونے کے بارے میں آگاہ تھا جس میں کم ازکم ایک ہزار افرادقتل ہوئے۔برطانوی وزیراعظم رشی ونک نے یہ کہتے ہوئے برطانوی پارلیمنٹ میں نریندرمودی کادفاع کرنے کی کوشش کی کہ وہ گجرات میں دوہزاربائیس میں ہونے والے ہنگاموں کے بارے میں بی بی سی کی دستاویزی فلم میں اپنے بھارتی ہم منصب کے متعلق باتوں سے اتفاق نہیں کرتے۔