خیبرپختونخوا کے سترہ اضلاع کی تریپن ویلج اورنیبر ہڈکونسلز کے ضمنی انتخابات کیلئے ووٹنگ جاری ہے۔
الیکشن کمیشن نے عوامی شکایات کے اندراج اور ان کے حل کے لیے چار درجے پر مشتمل انتخابی نگرانی اور کنٹرول مراکز قائم کیے ہیں۔
الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق، شکایت کنندگان اپنی شکایات ہیلپ لائن 051-111-327-000 پر چوبیس گھنٹے درج کروا سکتے ہیں۔اس کے علاوہ @ecp.gov.pk پر ای میل کے
ذریعے بھی ضمنی انتخابات کے حوالے سے اپنے شکایات کا اندراج کروایاجاسکتا ہے۔
ادھرشکایات فیکس کے ذریعے 051-9204404 پربھی بھیجی جاسکتی ہیں ۔
آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انتخابات کے انعقاد کے لیے دو سو ساٹھ پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں جبکہ حساس ترین پولنگ اسٹیشنز میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ہیں۔
ضمنی انتخابات کے دوران امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے کے لیے سیکیورٹی کے سخت اقدامات کیے گئے ہیں۔