Monday, 09 December 2024, 09:40:14 pm
 
کور کمانڈر پشاور کی مالاکنڈ یونیورسٹی میں طلبا اور اساتذہ کے ساتھ گفتگو
November 08, 2024

کور کمانڈر پشاور نے مالاکنڈ یونیورسٹی میں طلبا اور اساتذہ کے ساتھ بات چیت کے سیشنز کئے۔

اس موقع پر کور کمانڈر کو امن اور پاک فوج اور فرنٹیر کور نارتھ کے ترقیاتی اقدامات کے بارے میں بتایا گیا۔

کور کمانڈر نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے نوجوانوں میں بے پناہ صلاحیت ہے اور وہ مختلف شعبوں میں ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کررہے ہیں۔

طلبا نے کور کمانڈر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں بھی ایسے سیشنز جاری رہنے چاہئیں۔