Thursday, 21 November 2024, 01:39:06 pm
 
لکی مروت کے غیور قبائل خوارج کے قلع قمع کیلئے پرعزم
October 24, 2024

دہشتگردی کیخلاف جنگ میں لکی مروت کے غیور عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔

لکی مروت میں پولیس اور عوامی امن کمیٹی نے مشترکہ آپریشن میں خوارج کیاہم ٹھکانے کو آگ لگا دی جبکہ ایک سہولتکار کو جہنم واصل کردیا۔

لکی مروت کے غیور قبائل نے فتنتہ الخوارج کے خلاف کارروائی میں خارجی منتظر اشنا اور خارجی عمران عرف علی کے گھروں کو مسمار کرکے جلا دیا ۔

دفاعی ماہرین کا کہنا تھا کہ لکی مروت کے بہادر سپوتوں کا یہ عمل دہشتگردوں بلخصوص فتنتہ الخوارج کے لئے واضح پیغام ہے کہ اب وہ ان کے ڈر اور خوف میں نہیں آئینگے ۔

دفاعی ماہرین کا کہنا تھا کہ پولیس اور عوامی امن کمیٹی کی کاروائی دہشتگردی کے سہولت کاروں کو واضح پیغام ہے کہ ان کو ہر گز معاف نہیں کیا جائے گا۔