Wednesday, 13 November 2024, 12:04:27 pm
 
خیبرپختونخوا میں امن کی بحالی وفاقی حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراطلاعات
November 07, 2024

وفاقی حکومت خیبرپختونخوا میں دانش سکولوں کے قیام او رصوبے میں معیاری تعلیم کے فروغ کیلئے اقدامات کررہی ہے ۔

یہ بات وزیر اطلاعات ونشریات عطاء اﷲ تارڑ نے آج(جمعرات کو) اسلام آباد میں خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی سے گفتگو کے دوران کہی ۔

وزیر اطلاعات نے کہاکہ خیبرپختونخوا میں امن کی بحالی وفاقی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور حکومت صوبے میں سلامتی کیلئے ہرممکن تعاون فراہم کرنے کو تیار ہے ۔

ترقی کے حوالے سے وفاقی حکومت کے اقدامات کے علاوہ انہوں نے صوبے میں امن وامان کی صورتحال پربھی گفتگو کی ۔

ملاقات کے دوران ڈیرہ اسماعیل خان میں میڈیا حب کے قیام اور دیگر سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے بات چیت ہوئی ۔

خیبرپختونخوا میں امن وامان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے دونوں رہنمائوں نے صوبے میں امن کی بحالی کیلئے مشترکہ کوششیں کرنے پر زوردیا۔

فیصل کریم کنڈی نے وزارت اطلاعات اور اس کے ذیلی محکموں میں جدت اور مثبت تبدیلیوں کی تعریف کی۔