Saturday, 21 September 2024, 08:19:01 am
 
چیف جسٹس آف پاکستان نے جسٹس امین الدین خان کو ججز کمیٹی کا تیسرا رکن نامزد کردیا
September 20, 2024

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسی نے سپریم کورٹ کے جسٹس امین الدین خان کو ججوں کی کمیٹی کا تیسرا رکن نامزد کیا ہے ۔

سپریم کورٹ کے رجسٹرار کی طرف سے آج جاری کیے گئے نوٹی فیکیشن کے مطابق چیف جسٹس نے 2024 کے آرڈی نینس نمبر آٹھ کے تحت ترمیم شدہ سپریم کورٹ کے پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ 2023 کی دفعہ دو کی شق ایک کے تحت ججوں کی کمیٹی کی ساخت میں تبدیلی کی ہے۔