Wednesday, 15 January 2025, 01:41:02 pm
 
پاکستان،مالٹا کا تجارتی و اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق
September 20, 2023

پاکستان اور مالٹا نے تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے اور پاکستان مالٹا مشترکہ ٹیکنیکل کمیشن کی بحالی پر اتفاق کیا ہے۔

یہ سمجھوتہ نگراں وزیر خارجہ جلیل جیلانی کی نیویارک میں یو این جی اے کے 78ویں اجلاس کے موقع پر مالٹا کے وزیر خارجہ ڈاکٹر ایان بورگ کے ساتھ ملاقات کے دوران ہوا۔انہوں نے دو طرفہ تعلقات اور اہم علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔دونوں اطراف نے سیاسی، اقتصادی، تجارتی اور سرمایہ کاری سمیت تمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ وزیر خارجہ نے پاکستانی ورکرز کومواقع فراہم پر مالٹا کے ہم منصب سے اظہار تشکر کیا اور امید ظاہر کی کہ آمدہ دنوں میں افرادی قوت کے تبادلے میں تعاون میں مزید مضبوط ہوگا۔انہوں نے انفارمیشن ٹیکنالوجی، فارماسیوٹیکل، صحت اور اسٹارٹ اپ کے شعبوں میں تعاون کے مواقع تلاش کرنے پر بھی اتفاق کیا۔