Thursday, 12 September 2024, 05:20:03 pm
 
کراچی میں40 سے زائدکرکٹ گلوبل کپ کاآغاز
September 20, 2023

چالیسسے زائد کرکٹ گلوبل کپ 2023 کا آج سے کراچی میں آغاز ہوا۔

کپ میں پاکستان، آسٹریلیا، ویسٹ انڈیز، کینیڈا، امریکہ، متحدہ عرب امارات، ہانگ کانگ اور نیپال کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

چالیس سے زائد کرکٹ گلوبل کپ کے36 میچز کراچی کے پانچ مختلف گرائونڈز میں کھیلے جائیں گے۔

میچ کراچی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جو پی ٹی وی سپورٹس پر براہ راست نشر کیا جائے گا۔

قبل ازیں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے 40 سے زائد کرکٹ گلوبل کپ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا کہ اس تقریب میں شرکت پاکستان کا فخر ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسی تقریب دنیا کو پاکستان کا مثبت چہرہ دکھانے کی ایک اچھی کوشش ہے۔