سوات سے تعلق رکھنے والی تائیکوانڈو کی باصلاحیت کھلاڑی عائشہ ایاز نے قلعہ بالا حصار میں فرنٹیئر کور ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔
دورے کے موقع پر انہوں نے آئی جی ایف سی میجر جنرل انجم ریاض سے ملاقات کی جنہوں نے بین الاقوامی سطح پر سوات کا نام روشن کرنے اور خصوصی انعام حاصل کرنے پر اُن کی تعریف کی۔
آئی جی ایف سی نے عائشہ کیلئے اس سال سنگا پور میں ہونے والی تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں حصہ لینے کیلئے سپانسر شپ کا اعلان کیا۔