Wednesday, 15 January 2025, 11:38:08 am
 
ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم ٹیسٹ سیریز کیلئے اسلام آباد پہنچ گئی
January 10, 2025

ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم پاکستان کے خلاف جمعرات کوملتان میں شروع ہونیوالی دوٹیسٹ میچوں کی سیریزکھیلنے کے لئے اسلام آباد پہنچ گئی ہے۔

سیریز سے پہلے ویسٹ انڈیز اورپاکستان شاہینز کے درمیان آج سے تین روزہ وارم اپ میچ اسلام آباد میں کھیلاجائے گا۔

پی سی بی کے مطابق میچ صبح ساڑھے نوبجے شروع ہوگا۔