Saturday, 22 February 2025, 01:56:30 pm
 
وزیرخزانہ کا سرمایہ کاری کے لئے سازگارماحول کوفروغ دینے کاعزم
February 21, 2025

خزانہ اورمحصولات کے وزیر محمد اورنگزیب نے ساز گار سرمایہ کارانہ ماحول کو فروغ دینے کے پاکستان کے عزم کااعادہ کیا ہے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار آج اسلام آباد میں کثیر الجہتی انوسٹمنٹ گارنٹی ایجنسی کے ایک وفدسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے MIGA کے ساتھ جاری تعاون سے ملکی معاشی و اقتصادی شعبے کی ترقی میں بہتری کی امید ظاہر کی۔

وفد نے پاکستان کے مالیاتی اداروں اور سرمائے کی منڈی میں اپنی ادارہ جاتی حمایت کے عزم کا اظہار کیا اور ملکی معاشی صلاحیتوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔