سینیٹ کو بتایا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے اس سال بیس ارب روپے مالیت کا رمضان پیکیج تیارکیا گیا ہے جس کے ذریعے تقریباً چالیس لاکھ مستحق افراد کو نقد رقوم مہیا کی جائیں گی۔
صنعتوں اور پیداوار کے وزیر رانا تنویر حسین نے پی پی پی کے ر ہنمائوں شہادت اعوان اور شیری رحمن کی طرف سے اٹھائے نکات کے جواب میںایوان کو بتایا کہ صوبائی حکومتیں بھی رمضان پیکج کیلئے اسی طرح کے نقدرقم کی منتقلی کے نمونے پر عمل پیرا ہیں۔
رانا تنویر حسین نے کہا کہ یوٹیلیٹی کارپوریشن کی کارکردگی اور استعداد کار بڑھانے کیلئے اس کی تنظیم نو کی جائے گی انہوں نے واضح کیا کہ یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کو بند نہیں کیا جائے گا۔
وزیرقانون نے سوسائٹیز رجسٹریشن ترمیمی آرڈنینس 2024 ایوان میں پیش کیا ۔
بعد میں ایوان کا اجلاس غیرمعینہ مدت تک کیلئے ملتوی کردیاگیا۔