بھارت کے وزیر ثقافت و سیاحت کی دعوت پر وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی رابطہ ڈاکٹر مصدق مسعود ملک کل نئی دہلی میں شروع ہونے والے پہلے ایس سی او تہذیبی مکالمہ فورم میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔
مصدق ملک تہذیبوں کے درمیان مکالمے کی اہمیت اور سفارت کاری کے شعبے میں پاکستان کے کردار کے حوالے سے نقطہ نظر پیش کریں گے۔
وفاقی وزیر ایس سی او میں پاکستان کے تعمیری کردار کے ساتھ ساتھ پاکستان کے متنوع تہذیبی اور ثقافتی ورثے کو بھی اجاگر کریں گے۔