Friday, 20 November 2026, 02:17:51 am
 
صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات، ملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
November 19, 2026

صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے آج اسلام آباد میں ملاقات کی اور ملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات کے دوران مشرقِ وسطیٰ کے حالات پر بھی بات چیت ہوئی۔ اس کے علاوہ ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ تمام مسائل بات چیت اور باہمی مشاورت کے ذریعے حل کیے جائیں گے۔

ملاقات میں اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ ماضی میں کی گئی آئینی ترامیم تمام اتحادی جماعتوں کی مشاورت سے عمل میں آئی تھیں۔

دونوں رہنمائوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ وہ تمام معاملات پر مل بیٹھ کر باہمی مشاورت کے ذریعے حل تلاش کریں گے۔۔