Friday, 20 November 2026, 02:17:52 am
 
وزیرِ اطلاعات کا پاک ترک تزویراتی روابط مضبوط بنانے کے لیے ادارہ جاتی نظام قائم کرنے پر زور
November 19, 2026

وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان  تزویراتی روابط کو مضبوط بنانے، اور غلط معلومات و سائبر خطرات سمیت ابھرتے ہوئے چیلنجز کا مؤثر انداز میں مقابلہ کرنے کے لیے ادارہ جاتی نظام قائم کرنے پر زور دیا ہے۔

وہ وفاقی دارالحکومت میں انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز اسلام آباد اور ترک سفارت خانے کے باہمی اشتراک سے منعقدہ ’اسٹریٹ کام پبلک فورم‘ سے خطاب کر رہے تھے۔

وفاقی وزیر نے تعلیمی اداروں، تھنک ٹینکس اور معاشرے کے مختلف طبقات کے نمائندوں پر مشتمل مشترکہ ورکنگ گروپ تشکیل دینے کی تجویز پیش کی۔

عطااللہ تارڑ نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ مشکل وقت میں ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں، جس سے دونوں ممالک کی دیرینہ دوستی کی مضبوطی کی عکاسی ہوتی ہے۔