چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے قطر کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار قطر کے وزیرِ داخلہ شیخ خلیفہ بن حمد بن خلیفہ الثانی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، جنہوں نے آج راولپنڈی میں ان سے ملاقات کی۔
فیلڈ مارشل نے مشترکہ سکیورٹی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے قریبی تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔
ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، بدلتی ہوئی علاقائی و عالمی سلامتی کی صورتحال اور دوطرفہ دفاعی و سکیورٹی تعاون بڑھانے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔