پنجاب اورخیبرپختونخوا کے صاف و سرسبز وشاداب اعداد و شمارکے مقابلے میں حصہ لینے والے انیس شہروں میں انعامات دینے کی تقریب آ ج شام اسلام آباد میں ہوگی۔
وزیراعظم عمران خان تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔
وزیراعظم نے گزشتہ سال پچیس نومبر کو صاف اور سرسبز و شاداب پاکستان تحریک شروع کی تھی۔
اس اقدام کی بنیادی توجہ شہروں میں مقابلے اور صفائی کے اقدامات کی روح کو بیدار کرنے اور رویےمیں تبدیلی، مثبت رویے پیدا کرنے، بہتر پانی، صفائی ستھرائی اور حفظان صحت کی خدمات اور سہولیات کےلئے اداروں کو مستحکم کرنے پر مرکوز ہے۔