وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عید الاضحی کے موقع پر شہروں میں صفائی ستھرائی کے انتظامات یقینی بنانے پر میونسپل حکام اور شہریوں کی تعریف کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہریوں کے تعاون کی بدولت پنجاب کے تمام اضلاع شہرو ں تحصیلوں اور یونین کونسلوں میں قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو اٹھانے اور صفائی کے انتظامات یقینی بنانے کی مہم کامیاب رہی۔وزیراعلیٰ نے اس سلسلے میں پنجاب کے منتخب عوامی نمائندوں کے تعاون کا بھی شکریہ ادا کیا۔