میانوالی کے علاقہ کندیاں میں ریسکیو 1122 کے ٹاؤن اسٹیشن کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق مختصر عرصہ میں مکمل ہونے والے ریسکیو ٹاؤن اسٹیشن کا افتتاح سابق ایم پی اے ملک فیروز جوئیہ اور ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ نے کیا۔
افتتاحی تقریب میں ریسکیو 1122 کے ضلعی افسران سمیت عمائدین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
ریسکیو اسٹیشن کے قیام سے کندیاں شہر سمیت چشمہ بیراج اور دیگر نواحی علاقوں کو ریسکیو سہولیات فراہم کی جا سکیں گی۔
مقررین اور تقریب کے شرکاء نے وزیراعلیٰ پنجاب کے اس احسن اقدام پر ان کا شکریہ ادا گیا۔