Thursday, 13 March 2025, 05:09:21 am
 
مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف سے سپیکر قومی اسمبلی کی ملاقات
March 12, 2025

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے لاہور میں پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر اور سابق وزیراعظم محمد نواز شریف سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور پارٹی اور پارلیمانی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

سپیکر نے مسلم لیگ نون کے صدر کو قومی اسمبلی کے جاری اجلاس، قانون سازی کے عمل اور سولہویں قومی اسمبلی کے پہلے پارلیمانی سال کی کارکردگی کے بارے میں آگاہ کیا۔

نواز شریف نے پارلیمنٹ کی بالادستی، عوامی مفاد میں قانون سازی اور جمہوریت کی مضبوطی پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ ایک مضبوط پارلیمنٹ ہی ملک میں سیاسی استحکام اور عوامی بہبود یقینی بنانے میں کردار ادا کر سکتی ہے۔