سندھ حکومت اورملالہ فاونڈیشن نے صوبے میں لڑکیوں کی تعلیم کے فروغ کیلئے ملکر کام کرنے پراتفاق کیا ہے۔
یہ اتفاق رائے کراچی میں سندھ کے وزیرتعلیم سید سردار علی شاہ اور ملالہ فنڈ پاکستان کے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر نشاط ریاض کے درمیان ملاقات میں ہوا۔
صوبائی وزیر تعلیم نے لڑکیوں کی تعلیم کے فروغ کیلئے ملالہ فنڈ کے اقدامات کوسراہا۔