قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پاکستان اور قازقستان کے درمیان پارلیمانی سفارتکاری دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مزید فروغ دے گی۔
انہوں نے قازقستان کے سفیر Yerzhan Kistafin سے اسلام آباد میں ملاقات میں کہا کہ قومی اسمبلی کا پاک قازقستان دوستی گروپ جلد فعال کردیا جائیگا۔
قازقستان کے سفیر نے کہاکہ ان کا ملک پاکستان کے ساتھ تجارت کے حجم میں اضافے کا خواہشمند ہے انہوں نے کہا کہ پارلیمانی اور عوام کی سطح پر رابطے دوطرفہ تعلقات کی مزید وسعت کے لئے ضروری ہیں۔