ملک کے بیشتر حصوں میں شدید اور درمیانے درجے کی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ ملک بھر میں آج اور کل مزید بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا، کشمیر، اسلام آباد، بالائی اور جنوبی پنجاب، شمالی بلوچستان اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ موسلادھار بارش اوربرفباری کے باعث مری، گلیات، ناران، کاغان، دیر، سوات اورشمالی علاقہ جات میں ٹریفک کی آمدو رفت معطل ہو سکتی ہے۔
اِن علاقوں میں مٹی کے تودے گرنے کا خدشہ ہے جس کی وجہ سے شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔