Wednesday, 15 January 2025, 10:16:51 am
 
نجکاری عمل میں تیزی پاکستان کی اقتصادی بحالی کیلئے ناگزیر ہے،فوادحسن فواد
September 18, 2023

نجکاری کے نگران وزیرفوادحسن فواد نے کہاہے کہ نجکاری کے عمل میں تیزی پاکستان کی پائیدار اقتصادی بحالی کے لئے ناگزیرہے۔ایک ٹوئیٹ میں وفاقی وزیرنے کہاکہ اسلام آباد میں وزیراعظم کے ساتھ ملاقات کے دوران میں نے پاکستان کے بہترین مفاد میں اپنی استعداد میں رہتے ہوئے ہرممکن کام کرنے کی یقین دہانی کرائی۔فوادحسن فواد نے کہاکہ وزیراعظم نے انہیں کہاکہ سرکاری شعبے کے نقصانات کم کرنے کے لئے ہرممکن کوشش کی جائے۔