Wednesday, 15 January 2025, 12:36:35 pm
 
دوسرا چار روزہ آئی اے ای اے ریجنل تربیتی کورس آج اسلام آباد میں شروع ہوگا
September 18, 2023

نُوری کینسر ہسپتال کے تعاون سے جوہری توانائی کے عالمی ادارے کے زیر اہتمام دوسرا چار روزہ آئی اے ای اے ریجنل تربیتی کورس آج سے اسلام آباد میں شروع ہورہاہے۔اس تربیتی کورس کا موضوع '' دماغی سرطان کیلئے شفاء بخش ریڈیو تھراپی اور مقامی طور پر پیداشدہ سر اور گلے کا سرطان'' ہے۔تربیتی کورس میں دماغی سرطان کیلئے شفابخش ریڈیو تھراپی اور سر او ر گلے کے سرطان کے مختلف پہلوئوں کا احاطہ کیا جائے گا جس میں دنیا بھر میں علاج معالجے کے رائج تجربات بھی شامل ہیں۔