پاکستان نے لیبیا کے تمام متعلقہ فریقوں پر زوردیا ہے کہ وہ بامقصد مذاکرات کے ذریعے تمام تصفیہ طلب مسائل کے تعمیری حل کیلئے کوششیں جاری رکھیں۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی بریفنگ کے دوران بیان دیتے ہوئے اقوام متحدہ میں پاکستان کے نائب مستقل مندوب عثمان جدون نے کہا پاکستان اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ لیبیا میں پائیدار امن و استحکام آزادانہ منصفانہ اور شفاف انتخابات کے ذریعے ہی ممکن ہے۔