Sunday, 20 April 2025, 12:38:56 am
 
پاکستان آرمی کا بین الاقوامی ٹیم سپرٹ کا مقابلہ کھاریاں گیریژن میں ہوا
April 19, 2025

پاکستان آرمی کا آٹھواں بین الاقوامی ٹیم سپرٹ کا مقابلہ کھاریاں گیریژن میں ہوا۔

ساٹھ گھنٹے طویل کٹھن پٹرولنگ مشق کا مقصد شرکاء کے اختراعی تصورات اور تجربات کے تبادلے کے ذریعے حربی مہارتوں میں اضافہ کرناتھا۔

اس مشق میں پاک فوج کی سات، پاکستان نیوی کی ایک اور دوست ملکوں کی پندرہ ٹیموں نے حصہ لیا۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے جو اس موقع پر مہمان خصوصی تھے، اختتامی تقریب میں مشق کے مختلف مراحل کے دوران شریک ٹیموں کو پیشہ ورانہ مہارت، جسمانی اور ذہنی قوت برداشت اور بلند حوصلے کا مظاہرہ کرنے پر ان کی تعریف کی۔

جنرل عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان آرمی کردار، جرأت اور مہارت جیسی نمایاں خصوصیات کو برقرار رکھے ہوئے ہے جس کا مظاہرہ اس کے جوانوں نے دہشتگردی کے خلاف جنگ کے دوران کیا ہے۔