Sunday, 20 April 2025, 01:07:54 am
 
وزیر خزانہ عالمی بنک اورآئی ایم ایف کے موسم بہار اجلاسوں میں شرکت کیلئے امریکہ روانہ
April 19, 2025

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب عالمی بنک گروپ اورآئی ایم ایف کے موسم بہار 2025 اجلاسوں میں شرکت کے لیے امریکہ روانہ ہوگئے ہیں ۔

یہ اجلاس پیر کو شروع ہوں گے اور اس ماہ کی چھبیس تاریخ تک جاری رہیں گے۔وزیر خزانہ عالمی بنک، آئی ایم ایف، عالمی کریڈٹ ریٹنگ کے اداروں اور کمرشل اور سرمایہ کار بنکوں کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گےوہ چین، برطانیہ، سعودی عرب اور ترکیہ کے وزرائے خزانہ سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔امریکہ کے محکمہ خارجہ و خزانہ کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں بھی دورے کا حصہ ہیں۔