Saturday, 19 April 2025, 03:16:20 pm
 
اسحا ق ڈاراورمنیراکرم کا یواین سلامتی کونسل کی آئندہ صدارت پرتبادلہ خیال
April 18, 2025

اقوام متحدہ میں پاکستان کے سابق مستقل نمائندے منیر اکرم نے اسلام آباد میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔

انہوں نے عالمی سیاسی منظرنامے اور پاکستان کی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے آئندہ صدارت کے بارے میں بات چیت کی۔

نائب وزیراعظم نے منیر اکرم کی مثالی سفارتی خدمات اور پاکستان کی کثیرالجہتی سفارت کاری میں خدمات کو سراہا۔