محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران گلگت بلتستان، کشمیر، خیبرپختونخوا، خطہ پھوٹوہار، اسلام آباد، پنجاب اور شمالی بلوچستان میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے، گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کاامکان ہے۔تاہم کشمیر، مری، گلیات، بالائی خیبر پختونخوا میں وقفے وقفے سے بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔ آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض شہروں کا درجہ حرارتاسلام آباد بارہ لاہور تیرہ کراچی بائیس پشاور اور کوئٹہ گیارہگلگت اور مظفرآباد دس اور مری تین ڈگری سینٹی گریڈبھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق سری نگر جموں، LEH، پلوامہ اننت ناگ شوپیاں اور بارہ مولا میں مطلع ابر آلودرہنے اور کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔آج صبح ریکارڈ کیاگیا درجہ حرارتسرینگر پلوامہ اننت ناگ اور بارہ مولہ آٹھ ڈگری سینٹی گریڈ جموں چودہ LEH منفی ایک اور شوپیاں سات ڈگری سینٹی گریڈ۔