Friday, 08 November 2024, 06:18:15 am
 
غزہ جنگ بندی کے معاملے پر مذاکرات اہم مرحلے میں داخل ہوگئے،قطری وزیراعظم
April 17, 2024

قطری وزیراعظم شیخ محمدبن عبدالرحمان الثانی نے کہا ہے کہ غزہ جنگ بندی کے معاملے پر مذاکرات اہم مرحلے میں داخل ہوگئے ہیں۔

انہوں نے آج ایک بیان میں کہا کہ مسئلے کے حل کیلئے رکاوٹوں کو دور کرنے اور صورتحال کی بہتری کیلئے ہر ممکن کوشش کی جارہی ہیں۔

قطری وزیراعظم نے غزہ میں فلسطینیوں کو اجتماعی سزا دینے کی اسرائیلی پالیسی کی شدید مذمت کی۔