وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کی ایڈوائس پرسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا بند کمرے کااجلاس کل (منگل) طلب کیا ہے۔
اجلاس کی صدارت سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کریں گے۔
اجلاس میں عسکری قیادت پارلیمانی کمیٹی کو موجودہ سیکیورٹی صورتحال سے آگاہ کرے گی۔
اجلاس میں کابینہ کے اراکین کے علاوہ پارلیمان میں موجود تمام سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی رہنماء اور ان کے نامزد نمائندگان شرکت کریں گے۔