خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کے تعاون سے تیل اور گیس کے منصوبوں کو بحال کیا جا رہا ہے۔
اس سلسلے میں آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ نے ضلع چکوال میں واقع راجیان11 ہیوی آئل کے کنویں سے تیل کی پیداوار کا آغاز کر دیا ہے۔
راجیان-11 ہیوی آئل ویل 2020 سے غیر فعال تھا جسے جدید مصنوعی لفٹ سسٹم کی مدد سے دوبارہ فعال کر دیا گیا ہے۔
اس کنویں سے یومیہ ایک ہزار بیرل تیل کی پیداوار متوقع ہے۔