Thursday, 13 March 2025, 05:45:33 am
 
فائیو جی صنعتی، سماجی اوراقتصادی تبدیلی و ترقی کیلئےناگزیر ہے،احسن اقبال
February 17, 2025

File photo

منصوبہ بندی اور ترقی کے وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان نے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کو قومی ترقی کے اہم جز کے طور پر اپنایا ہے۔

انہوں نے پیر کے روز اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فائیو جی ٹیکنالوجی ناصرف تیزرفتار انٹرنیٹ ہے بلکہ یہ صنعتی، سماجی اور اقتصادی تبدیلی اور ترقی کے لئے ناگزیر ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ فائیوجی ٹیکنالوجی سے صحت عامہ، تعلیم، نقل وحمل، زراعت، صنعت اور سمارٹ سٹیز جیسے شعبوں میں وسیع مواقع پیدا ہونگے۔