پاکستان مکمل طورپر اپنا تیار کردہ پہلا الیکٹرو آپٹیکل سیارہ آج خلاء میں بھیجے گا۔
سپارکو کا تیار کردہ ای او ۔ون سیارہ چین میںJIU QUAN سیٹلائٹ لانچ سنٹر سے خلاء میں بھیجا جائے گا۔
مکمل طور پر پاکستانی انجینئرز کے ڈیزائن اور تیار کردہ ای او۔ون سیٹلائٹ کے ذریعے زراعت' ماحولیات' نگرانی' شہری منصوبہ بندی اور قدرتی آفات سے نمٹنے سمیت مختلف شعبوں کو فوائد حاصل ہونے کی توقع ہے۔