ایس آئی ایف سی کے تعاون سے پاکستان میں کاروباری اور برآمدی نظام کو مضبوط بنانے کیلئے اقدامات جاری ہیں، جبکہ پاکستانی کھجور اپنی متنوع اقسام اور بہتر معیار کے باعث عالمی منڈی میں نمایاں برآمدی صلاحیت رکھتی ہے۔
عسیل، ڈھکی، بیگم جنگی، کپرو اور مزواتی سمیت پاکستانی کھجور کی متعدد اقسام عالمی صارفین کی توجہ حاصل کر رہی ہیں۔
سندھ، بلوچستان، جنوبی پنجاب اور خیبر پختونخوا میں کاشت ہونے والی کھجوریں پاکستان کے زرعی تنوع کی عکاسی کرتی ہیں۔
پاکستانی کھجوروں کی عالمی طلب، متنوع اقسام اور بہتر معیار برآمدات میں اضافے کے اہم مواقع فراہم کر رہے ہیں۔
معیاری پیداوار، جدید پیکیجنگ اور بہتر برآمدی نظام کے ذریعے پاکستانی کھجور کی عالمی منڈی میں مسابقتی حیثیت مزید مستحکم ہو رہی ہے۔
ایس آئی ایف سی کے حکومتی سطح پر مربوط اقدامات سے کاروباری ماحول اور برآمدی شعبوں میں سہولت کاری کو فروغ مل رہا ہے۔
پاکستانی کھجور کی برآمدات میں اضافہ دیہی معیشت، کسانوں کی آمدن اور زرعی شعبے کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔