Wednesday, 17 June 2026, 08:16:52 am
 
تجارتی تعلقات مضبوط بنانا پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے،نائب وزیراعظم
June 16, 2026

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے اس بات پر زور دیا ہے کہ تجارتی اور سرمایہ کاری تعلقات کو مضبوط بنانا پاکستان کی خارجہ پالیسی کا ایک اہم ستون ہے۔

وہ اسلام آباد میں بین الوزارتی اجلاس کی صدارت کر رہے تھے جس میں پاکستان کے اہم شراکت دار ممالک کے ساتھ دوطرفہ اقتصادی تعاون میں پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔

اسحاق ڈار نے جاری سرمایہ کاری تجاویز اور منصوبوں پر عملدرآمد میں تیزی لانے کی ضرورت پر زور دیا اورکاروباری روابط کے لائحہ عمل کے ذریعے ترجیحی شعبوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے کی ہدایت کی۔