File Photo
قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ پر بحث جاری ہے۔
وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا کہ حکومت نے معیشت کو آگے بڑھانے کیلئے متوازن بجٹ پیش کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے کئی اقدامات کیے گئے ہیں۔
سحر کامران نے کہا کہ ملازمین کی تنخواہوں میں سات فیصد اضافہ ناکافی ہے اس میں مزید اضافہ کیا جائے۔
بحث میں حصہ لیتے ہوئے وزیر صحت مصطفی کمال نے آبادی میں اضافے کو کنٹرول کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ آبادی میں اضافے قابوپانے کیلئے ایک لائحہ عمل تیار کیا گیا ہے، جس میں عوام میں آگاہی بڑھانے کے اقدامات پر توجہ دی گئی ہے۔
وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ پاکستان خطے میں سرمایہ کاری کیلئے محفوظ ترین ملک ہے۔
انہوں نے ایران اور امریکہ کے درمیان امن کے لیے کوششوں کے ذریعے ملک کا تشخص بہتر بنانے پر قیادت کو سراہا۔