Wednesday, 17 June 2026, 06:56:07 am
 
اراکین قومی اسمبلی کا عوام دوست بجٹ پیش کرنے اور موثر سفارتی کردار پر وزیر اعظم کو خراجِ تحسین
June 16, 2026

اراکین قومی اسمبلی میاں عالم داد لالیکا، ارم حامد حمید، شیخ آفتاب احمد، محمد خان ڈاہا، انوار الحق چوہدری، شہباز بابر، سردار شمشیر مزاری اور دانیال احمد نے وزیراعظم محمد شہباز شریف سے آج اسلام آباد میں الگ الگ ملاقات کی۔

اراکین نے عوام دوست بجٹ پیش کرنے اور خطے میں امن و سلامتی کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے پاکستان کے مؤثر سفارتی کردار پر وزیراعظم کی تعریف کی۔

متعلقہ حلقوں سے متعلق امور اور ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔