آج (جمعرات) مظفرآباد میں جموں وکشمیر کے حریت رہنماؤں کے ایک وفد سے ملاقات میں شہبازشریف نے کہاکہ پاکستان بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر کی حیثیت سے متعلق بھارت کے یکطرفہ اور غیرقانونی اقدامات کویکسر مسترد کرتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر بین الاقوامی طورپر تسلیم شدہ تنازعہ ہے جو سات عشروں سے زائد عرصے سے تصفیہ طلب ہے۔
وزیراعظم نے کہاکہ جموں وکشمیر کے مستقبل کا فیصلہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق ہوناچاہیے۔
شہبازشریف نے کہاکہ بیرون ملک پاکستانی مشن عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر کو اُجاگر کرنے میں اپنا کردارادا کریں گے۔
انہوں نے پاکستان کے ذرائع ابلاغ پر بھی زوردیا کہ وہ دنیا کومقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم سے آگاہ کرنے کیلئے اپنا کردارادا کریں۔