Sunday, 16 March 2025, 12:18:24 pm
 
پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی ملکر کام جاری رکھنے پر متفق
March 16, 2025

پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کی رابطہ کمیٹیوں کا مشاورتی اجلاس لاہور میں ہوا۔

دونوں جماعتوں نے مل کر کام جاری رکھنے اور عوامی فلاح وبہبود کے منصوبوں پر عملدرآمد یقینی بنانے پر اتفاق کیا ہے۔انہوں نے ہر مہینے کے پہلے ہفتے میں باقاعدہ اجلاس منعقد کرنے کا بھی فیصلہ کیا۔اجلاس کے دوران دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی جانب سے شروع کئے گئے ترقیاتی منصوبوں اور عوامی فلاح وبہبود کے اقدامات کا جائزہ لیا۔مسلم لیگ ن کی طرف سے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے وفود کی قیادت کی۔