Sunday, 16 March 2025, 02:42:33 pm
 
غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے انخلاء کیلئے دی گئی مہلت میں 16دن باقی
March 16, 2025

غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کو پاکستان سے انخلاء کے لئے دی گئی مہلت میں سولہ دن باقی رہ گئے ہیں۔

حکومت نے غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں اور افغان سٹیزن کارڈ رکھنے والوں کورواں ماہ کی اکتیس تاریخ تک ملک چھوڑنے کی حتمی مدت دے رکھی ہے۔حکومت کی جانب سے اس بات کی یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ انخلا کے دوران کسی سے ناروا سلوک نہیں کیا جائے گا اور واپس جانے والوں کیلئے خوراک اور صحت کی سہولتوں کا انتظام کیا گیا ہے۔