فائل فوٹو
نجکاری کے وزیر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ حکومت سرکاری ملکیتی اداروں کی نجکاری میں شفافیت یقینی بنائیگی۔
وہ آج(بدھ) راولپنڈی میں ایوان صنعت وتجارت کے صدور کی سولہویں کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ چوبیس اداروں کی نجکاری فہرست میں پی آئی اے سرفہرست ہے اور بہت سے اہم کاروباری گروپوں نے پی آئی اے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تاجر برادری کو سہولت دینے اور کاروبار کیلئے آسانی پیدا کرنے کیلئے تمام ممکنہ کوششیں کی جارہی ہے۔